شہید اسماعیل ہنیہ کی اہلیہ صبر و استقامت کی زندہ مثال بن گئیں، شوہر کورخصت کرنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شہید اسماعیل ہنیہ کی میت کا استقبال کرتی ان کی اہلیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق ایرانی درالحکومت تہران میں میزائل حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی دوحہ میں تدفین کر دی گئی ہے ، ان میت جب تہران سے دوحہ ان کے گھر پہنچی تو خواتین کا ضبط ٹوٹ گیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں لیکن ایک خاتون ایسی بھی تھی جو ان کے گھر پہنچنے پر انتہائی صبر و استقامت کیساتھ ان کیلئے دعا کرتی رہی اور ساتھ ہی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے انداز میں کہتی رہی کہ انہیں ان کی شہادت پر فخر ہے ۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے کیونکہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کی اہلیہ ہی ہیں جو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہیں کہ وہ اسماعیل کو ہی آخرت میں ان کا سربراہ بنائیں کیونکہ انہیں ان پر فخر ہے "خدا آپ سے راضی ہو، آپ دنیا اور آخرت میں میرا سہارا ہیں"ساتھ ہی انہوں نے دعا کی اللہ آپ سے راضی ہو، میرے حبیب تمام غزہ کے شہداکو میرا سلام کہنا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید حماس رہنما اسماعیل ہنیہ دوحہ میں سپردخاک