جھانوی کپور کیساتھ ہسپتال میں دیکھ بھال کیلئے کون تھا؟ اہم انکشاف سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ہسپتال میں دیکھ بھال کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والی اداکارہ کی ہسپتال میں دیکھ بھال ان کے بوائے فرینڈ کی والدہ نے کی تھی۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے کی والدہ اسمرتی شندے جھانوی کے ساتھ موجود تھیں۔
جھانوی کپور کو گزشتہ دونوں طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور تین روز تک ان کا علاج جاری رہا۔
واضح رہے کہ جھانوی کپور اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات کا متعدد بار اعتراف کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں نے زندہ دفن شخص کی جان بچالی