ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 18 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 18.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 18.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ،مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 32 فیصد، کوکنگ آئل، گھی 10 فیصد، انڈے 8 اور مرچ 7 فیصد تک سستی ہوئی۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے چارجز میں کمی آئی، ایک سال کے دوران چھوٹے طبقے کے لیے بجلی کے چارجز میں تقریباً ساڑھے 15 فیصد تک کمی ہوئی ہے، اس کی بنیادی وجہ فیول پرائس چارجز اور فکسڈ چارجز میں کمی بتائی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 86 فیصد، دال چنا 42 اور خشک دودھ 32 فیصد مہنگا ہوگیا، دال مونگ کی قیمت 30 فیصد اور لہسن کی قیمت 28 فیصد بڑھی ہے،اس دوران گیس چارجز میں 570 فیصد اضافہ ہوا، کپڑے اور جوتے 25 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کی برآمدات و درآمدات میں بڑی کمی