پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)پنجاب اور سندھ میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی ان بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے پنجاب کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ، سندھ کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ،مٹھی، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد،میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گردونواح میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے،بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں موسلادھار بارشیں متوقع ہے
ان علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے
این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطرے سے دو چار علاقوں کی آبادی کو سیلاب کے پانی سے بچنے اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں،پانی کی لیکج کو روکنے کے لیے چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے سیل کرنے کو یقینی بنائیں،پانی کے جمع ہونے سے بچنے کے لیے گٹر اور نکاسی کے نظام کو صاف کریں،باہر کی کوئی بھی ڈھیلی چیز محفوظ رکھیں،کھلے مین ہولز سے آگاہ رہیں،تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں،گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں،چھ انچ کا سیلابی پانی پیدل افراد کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے،محض ایک فٹ سیلابی پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا سکتا ہے،سیلاب کے دوران پل خطرناک ہو سکتے ہیں اگر پانی تیزی سے بہہ رہا ہو تو انہیں عبور کرنے سے گریز کریں۔