(24 نیوز)حکومت کی طرف سے ڈیموکریٹک موومنٹ کے پشاور میں ہونے والے جلسے کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے مزید جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر ر درج کرنے پر اے این پی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ایمل ولی نے کہا کہ پی ڈی ایم پشاور جلسے سے دل مطمئن نہیں ہے، وہ تو اچار تھا ہم جنوری میں اپنی پارٹی کا جلسہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اے این پی عنقریب اپنے 100سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کرے گی۔
دو روز قبل خیبر پختوانخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں 22 نومبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔مقدمہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ضلعی صدور اور ذمہ داروں کے خلاف درج کیاگیا ہے اور ایف آئی آر تھانہ پہاڑی پورہ میں ایپی ڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے تحت کاٹی گئی ہے۔