(24 نیوز)نیپرا نے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ 3 سالہ صنعتی سپورٹ پیکج کی حمایت کردی،صنعتی شعبے کواضافی استعمال پرسستی بجلی فراہمی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کہاہے کہ پاورڈویژن نے اضافی بجلی استعمال پرصنعتوں کوریلیف کی درخواست کی تھی، اضافی بجلی استعمال پر صنعتی سپورٹ پیکج پر کوئی اعتراض نہیں،اضافی بجلی استعمال پر صنعتی سیکٹر کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ نہیں پڑے گا،چھوٹی،درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے اضافی استعمال پربجلی 50فیصدسستی ملے گی۔
نیپرا نے مزید کہاہے کہ اضافی بجلی استعمال پرچھوٹی،درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے یونٹ 8روپے کاہوگا،اضافی بجلی استعمال پرریلیف کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،ایس ایم ایز کو یہ سہولت 30جون 2021تک حاصل ہوگی۔
نیپرا کاکہناہے کہ چھوٹی،درمیانی صنعتوں کیلئے یکم جولائی2021تا31اکتوبر2023یونٹ بجلی12روپے96پیسے کی ہوگی،بڑی صنعتوں کیلئے اضافی استعمال پر یونٹ بجلی 25فیصد تک سستی پڑے گی،بڑی صنعتوں کیلئے اضافی استعمال پر یونٹ بجلی 3 روپے سستی پڑے گی،بڑی صنعتوں کیلئے یونٹ بجلی 31 اکتوبر2023 تک 12روپے96پیسے میں پڑے گی،اضافی بجلی استعمال پر صنعتی شعبے کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااضافہ دیناہوگا۔
نیپرانے صنعتی شعبے کواضافی استعمال پرسستی بجلی فراہمی کی منظوری دیدی
Dec 02, 2020 | 00:11:AM