پاکستان میں تقریباً 5 ماہ بعدکورونا سے سب سےزیادہ اموات !!!

Dec 02, 2020 | 09:10:AM
 پاکستان میں تقریباً 5 ماہ بعدکورونا سے سب سےزیادہ اموات !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر بلندی پر پہنچ گئی۔مہلک وائرس سے 24گھنٹوں میں ریکارڈ 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔

 

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تقریباً 5 ماہ کے عرصے کےبعد ملک میں مہلک وائرس سے سب سے زیادہ اموات رجسٹرڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 197 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 66، سندھ میں 2 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 375، اسلام آباد میں 324، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔