سابق ہاکی کپتان اختر رسول کاکورونا ٹیسٹ منفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق ہاکی کپتان اختر رسول کو گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لاہور کے مقامی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم اب ان کاکووڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور انہیں جلداز جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کی بڑھتی ہوئی تیزی دنیا بھر میں خوف کی علامت بن چکی ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق اختر رسول کے کورونا سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں۔
دوسری جانب اختر رسول نے دعائے صحت کرنے والوں کاشکریہ بھی ادا کیا ہے۔