آئی جی سندھ کیلئے وفاق کو ناموں کی فہرست جاری 

Dec 02, 2020 | 09:56:AM

 (24نیوز)کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی درخواست پر آئی جی سندھ کے نام دے دیے اور امید ہے کہ انہی ناموں میں سے آئی جی سندھ کا تقرر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق،مقامی ہوٹل میں کمیشن برائے خواتین حکومت سندھ کی جانب سے وومین ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وویمن سوشل پروٹیکشن تھیم پر مبنی تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی جب کہ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اس پروگرام کو شروع کیا تھا، وہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتی تھی۔

واضح رہے ،انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں،کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں جب کہ ممبئی میں پراپرٹی ٹیکس کی مدد میں 55 ارب روپے جمع ہوتے ہیں۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ  نے کہاکہ کراچی کے مسائل بڑھ نہیں رہے کم ہو رہے ہیں، جن جگہوں پر پانی چار چار دن جمع رہتا تھا، اب 4 گھنٹے میں نکل جاتا ہےبعد ازاں  انہوں نے کہا کہ بلاول کل نیب میں حاضر ہو رہے ہیں، وہ جھوٹے کیسز کا جواب دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی جی کے نام وفاق کو دیے گئے ہیں امید کرتے ہیں ان 5 ناموں میں سے آئی جی سندھ تعینات کریں گے۔
 

مزیدخبریں