اقدامات کاوقت آئے تو حکمران یو ٹرن لے لیتے ہیں۔مصطفیٰ کمال

Dec 02, 2020 | 10:17:AM

(24نیوز)حکمران وعدہ کرنے کے بعد یو ٹرن لے لیتے ہیں ، یہ بات مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تفصیلات کے مطابق : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں تو انتخابی اصلاحات کر کے جمہوریت کو مضبوط بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی انتخابات چوری نہ کر سکے اورنہ  الزام لگا سکے۔


واضح رہے کہ ،پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکمران میڈیا پر عوام سے اصلاحات کا وعدہ تو کرتے ہیں لیکن جب اس پر عملی اقدامات کرنے کا وقت آتا ہے تو حیلے بہانے بنا کر یو ٹرن لے لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے بغیر موجودہ نظام ناصرف مفلوج ہوچکا ہے بلکہ ریاست کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے۔مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ میری کسی سےکوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، ایم کیوایم پاکستان بنا کر بانی ایم کیوایم کو محفوظ کیا گیا، خالد مقبول کوشوق تھا تو سچ بتاتے اور اپنےنام سےسیاست کرتے۔

مصطفیٰ کمال نےمزید کہا کہ ضلع شرقی، غربی، کورنگی اور وسطی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے چیئرمین اور یوسی چیئرمین عہدہ چھوڑدیں، میں چارج لینے آرہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وسیم اختر تمام میونسپل اختیارات مجھے دینے کی تیاری کرلیں۔بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میئر کراچی نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے کہ میونسپل سروسز کی ساری ذمہ داریاں جو میئر کے تابع ہیں وہ انہوں نے مجھے دے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے وسیم اختر کا حکم قبول کرلیا ہے، ان کی جماعت کی کراچی کے 4 اضلاع میں حکمرانی ہے اور 130 یوسیز ہیں جن کا انچارج اب سے میں ہوں۔


 

مزیدخبریں