بلاول وسان قتل کیس‘ ملزموں نے اعتراف ِجرم کرلیا

Dec 02, 2020 | 10:34:AM
 بلاول وسان قتل کیس‘ ملزموں نے اعتراف ِجرم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خیرپور میں پولیس اہلکار اےایس آئی بلاول وسان قتل کیس کے معاملے پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے کہا کہ گرفتار ملزموں فراز راجپوت اور ثقلین شاہ نے بلاول وسان کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا بلاول وسان قتل کیس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملزموں نے لین دین کے تنازع پر بلاول وسان کو قتل کیا۔ ملزموں نے بلاول وسان کو گاڑی میں نیند کی گولیاں کھلائیں اور چاقو سے قتل کیا۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لئے پٹرول چھڑک کر لاش کو گاڑی سمیت جلایا گیا۔

واضح رہے کہ 18 نومبرکی رات بھرگنی کے قریب سے جلی ہوئی گاڑی سے بلاول وسان کی لاش ملی تھی۔