(24نیوز)کورونا کے وار تیز ہوگئے۔نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نیوزی لینڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ کورونا کا شکار ہونے والے اس رکن کا تعلق ان تین کیسز سے ہے جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کے کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کاکہنا ہے کہ پاکستان سکواڈ کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں لہٰذا میڈیکل افسرکے صورتحال کا جائزہ لینےکےبعد ٹریننگ کی اجازت دی جائےگی جبکہ پاکستان سکواڈ کی اگلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہو گی۔
توقع ہے کہ چوتھی ٹیسٹنگ میں بھی جن افراد کے رزلٹ منفی آئیں گے انہیں اس روز سے ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ میں اب تک قومی سکواڈ کی تین مرتبہ کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوچکی ہے، 54 میں سے 8 ارکان میں کووڈ 19 کی تشخیض ہوچکی جن میں 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک کیسز یعنی نان انفیکشیس قرار دیا گیا۔