کورونا وائرس ایک اور ڈاکٹر کی زندگی نگل گیا !!!

Dec 02, 2020 | 11:44:AM
کورونا وائرس ایک اور ڈاکٹر کی زندگی نگل گیا !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پراونشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر  ڈاکٹر فاروق کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پشاورکے نارتھ ویسٹ ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ڈاکٹر فاروق کو سانس لینے میں دشواری پر وینٹی لیٹرپر منتقل کیا گیا  لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق بنوں کے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر تھے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 25 ڈاکٹر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبے میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے 40 ملازمین کورونا سے متاثر ہونے کے بعد جان سے گئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق صوبائی حکومت کے دعوؤں کے برعکس ابھی تک کسی بھی جاں بحق ملازم کو شہدا پیکیچ نہیں دیا گیا۔

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔