شہبازشریف اور حمزہ کےپیرول میں ایک روز کی توسیع

Dec 02, 2020 | 12:06:PM

(24نیوز) پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کی پیرول میں ایک روز کی توسیع  کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے (ن) لیگ کی درخواست پر محکمہ داخلہ اور قانون سے مشاورت کی جس کے بعد دونوں کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب حکومت نےدونوں رہنماؤں کی  پیرول مدت میں ایک روز کی توسیع  کی ہے جس کی تصدیق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں  کی ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ داخلہ کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کی جانب سے محکمہ پنجاب کو درخواست دی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی حکومتی ذمہ داران کی جانب سے بیانات میں صاف طور سے کہا گیا تھا کہ یہ درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں