(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان میں جس نے قانون کو للکارا، اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ معصوم شہری اپوزیشن کی خواہشات کی بھینٹ چڑھ جائے۔
تفصیلات کے مطابق :صحافیوں سے بات کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ ملتان میں پولیس کے روکنے پر کارکنوں نے ڈنڈے برسانا تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فراخدلی اور فہم و فراست سے کام لیا اور آئینی سہولت کاری کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ لاہورمیں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست نہیں آئی ہے، جب درخواست آئے گی تب اس کے بعد حکومت حکمت عملی سامنے لائے گی، تاہم یہ بات توطے ہے کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح ر ہے کہ ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ایس او پیز کا عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ عدالتی احکامات یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن سے پہلے ڈائیلاگ کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کس سے کریں گے، ابھی جلسہ منتظمین سامنے نہیں آئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔سوشل سیکیورٹی اسپتال میں ناصرف مزدوربلکہ عام شہری بھی مستفید ہوسکیں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ کو حکومت نے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے