(24نیوز) کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کر دی، ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی،نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ک نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں اِن ڈور کھانے پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوپن ایریاز میں کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی، احکامات کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ایک دن میں 75 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔