(24نیوز)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دنیا بھر میں نت نئی دریافتوں کا سلسلہ جاری ہے۔برطانوی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا جراثیم کش اینٹی مائیکروبیئل سمارٹ فون تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی بلٹ اٹ نامی کمپنی کے مطابق سمارٹ فون کو جراثیم کش بنانے کے لئے فون کی تیاری میں سلور آئن شامل کئے گئے جس کے تحت سمارٹ فون 15 منٹ میں بیکٹریا کی تعداد کو 80 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر اندر 99.9 فیصد تک ختم کردیتا ہے۔
موبائل فون سے متعلق ماہرین کا یہ انکشاف کہ سمارٹ فون کی اسکرین بھی کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے یہ کسی مشکل صورتحال سے کم نہیں۔
ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں سماجی روابط کے طور پر سمارٹ فون کا استعمال ناگزیر ہے توکورونا سے بچاؤ کے طور پر موبائل فون سے دوری ناممکن ہے۔
کیٹ ایس 42 نامی یہ فون امریکن برانڈ کیٹرپلر کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے موبائل فون کی قیمت 229 پاؤنڈ طے کی گئی ہے تاہم دنیا کے پہلے جراثیم کش سمارٹ فون کو 2021 میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
جراثیم کش، واش ایبل موبائل