چین کا 'چینگ فائیو مشن' کامیابی سے چاندپر اتر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق روبوٹک لونر مشن کے ذریعے چاند کی سطح کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔اگر یہ مشن اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا تو چاند کے نمونے حاصل کرنے والے ممالک، امریکا اور روس کے بعد چین تیسرا ملک بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق:غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کا اسپیس کرافٹ صوبے ہینان کے وین چینگ اسپیس سینٹر سے چاند کی جانب روانہ ہوا۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسپیس کرافٹ نومبر کے آخر میں چاند پر پہنچےگا اور دسمبر کے شروع میں زمین پر واپس آجائےگا اور اگر چین چاند سے سیمپل لانے میں کامیاب ہوا تو وہ ایسا کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ،چین کے لونر مشن کا مقصد چاند کی سر زمین اور اس کی چٹانوں کے بارے میں جاننا ہے، تاکہ سائنسدان چاند کی ابتداء، اس کی تشکیل اور وہاں موجود آتش فشاں کی سرگرمی کے بارے میں جان سکیں۔خیال رہے کہ چین کے لونر مشن کا مقصد چاند کی سر زمین اور اس کی چٹانوں کے بارے میں جاننا ہے تاکہ سائنسدان چاند کی ابتداء، اس کی تشکیل اور وہاں موجود آتش فشاں کی سرگرمی کے بارے میں جان سکیں۔واضح ر ہے کہ اس سے قبل 1960 اور 1970 میں امریکا اور سوویت یونین چاند پر سے سیمپل لا چکے ہیں۔ چاند سے سیمپل لانے کیلئے چین کا روبوٹک مشن روانہ کر دیا گیا۔