ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

Dec 02, 2020 | 13:40:PM
ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے میچ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 23 رنز زائدبنا کر اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ اس اننگز میں کوہلی نے 78 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ 

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اپنی شاندار اننگز کے دوران توڑا۔

اس میچ سے قبل ویرات کوہلی کے 11 ہزار 977 رنز  تھے اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد جیسے ہی ویرات کریز پر  پہنچنے تو انہوں نے 12 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

 خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنی 242 ویں اننگ میں بنایا ہے جب کہ سچن ٹنڈولکر نے  یہ ریکارڈ اپنی 300 ویں اننگز میں قائم کیا تھا۔