نوازشریف اور آصف زرداری پر اللہ کا عذاب آتے دیکھا:وزیراعظم

Dec 02, 2020 | 14:31:PM
نوازشریف اور آصف زرداری پر اللہ کا عذاب آتے دیکھا:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم عمران  خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو 40 سال سے جانتا ہوں، دونوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوتے دیکھا جو ہمارے لے عبرت ہے۔کورونا پھیل رہا ہے اور اپوزیشن  حرام کا پیسہ بچانے کیلئے جلسےکررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا   گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ  کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیڈرمیں دو خصوصیت صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے، حرام کا پیسااللہ کی لعنت ہے، یہ چوری کا پیسہ بچانے کیلئے کبھی لندن تو کبھی دبئی جا رہے ہیں،عمران خان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کا انٹرویو جھوٹ کا پلندہ ہے۔  ہارڈٹاک انٹرویو میں اسحاق ڈار کی شکل دیکھنے والی تھی،کل ساری دنیا نے اسحاق ڈار کو جھوٹ بولتےدیکھا ہےْ ایسا لگ رہا تھا دل کا مسئلہ نہیں بھی ہے تو ہارٹ اٹیک آ جانا ہے۔

نومنتخب کابینہ کو مبارکباد:

وزیرعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوں، گلگت بلتستان حکومت ایک نئی روایت قائم کرے گی، گلگت بلتستان حکومت گورننس کے نئے معیار قائم کرے گی، گلگت بلتستان کے مسائل سے واقف ہوں، گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں۔

احساس پروگرام:ہیلتھ کارڈشروع کرنے کااعلان:

عمران خان نے کہا کہگلگت بلتستان کو احساس پروگرام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے صحت کارڈ لے کر آ رہے ہیں، 10 لاکھ روپے تک لوگ کسی بھی ہسپتال میں فری علاج کرا سکیں گے۔ دنیا کے سب سے بہترین نظام سیلف گورننس کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، مدینہ کی ریاست میں پہلی ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا تھا، ہماری ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا ہے، گلگت بلتستان میں احساس پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔

گلگت کو سیاحتی حب بنانے کااعلان:

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے، بدقسمتی سےکورونا کی وجہ سے زیادہ سیاح نہیں آسکے، لوگوں کو اپنے گھروں کےساتھ گیسٹ روم بنانے کے لیے سستےقرضے دیں گے۔ قرضوں سے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، ہماری ترجیح ہے گلگت بلتستان کو پہلا سیاحتی حب بنائیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ ہفتے آسٹریا کی ایک بڑی کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی، سکردو میں 250 بیڈز کا اسپتال بنا رہے ہیں۔

صوبہ بنانے کیلئے فوری کام کی ہدایت:

عمران خان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں پانی سے بجلی بنانے کے بہت سے مقامات ہیں، پانی سے بجلی بنانے کیلئے 6 بڑے سٹیشن بنائیں گے، گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون قائم کریں گے۔