ٹرمپ کو ایک اور سبکی۔۔ اٹارنی جنرل نے بھی دھاندلی کاالزام مسترد کردیا

Dec 02, 2020 | 15:00:PM
ٹرمپ کو ایک اور سبکی۔۔ اٹارنی جنرل نے بھی دھاندلی کاالزام مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی اٹارنی جنرل ولیم بارنے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کئے دھاندلی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دھاندلی کے راگ کو  سپریم کورٹ کے بعد اٹارنی جنرل نے بھی مسترد کردیا ہے۔امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار  کا کہنا ہے کہ اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جو نتائج پر اثر انداز ہوا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ہمیں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے فاتح امیدوار جوبائیڈن کو صدر تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ٹرمپ بس یہی نہیں رکے اور  ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو بھی چیلنج کیا۔امریکی صدر کو ریاست پنسلوانیا میں دو مرتبہ عدالت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں لور کورٹ کے بعد فیڈرل اپیل کورٹ نے بھی ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوے کو غلط قرار دیا۔