"لوگ پانی سے محروم، حکمران تماشائی بنے بیٹھےہیں۔سراج ا لحق

Dec 02, 2020 | 15:17:PM

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی، پی پی اور ن لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔صحرائے چولستان کے 3 لاکھ لوگ آج بھی پانی سے محروم ہیں، گزشتہ 73 سالوں سے کسی بھی حکمران نے یہاں کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا، چولستان کی زمینوں پر صرف چولستانیوں کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا صحرائے چولستان میں مکدی اڈا پہنچنے پر چولستانیوں نے والہانہ استقبال کیا، کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے چولستانیوں نے دو کلومیٹرز طویل قطار میں کھڑے ہو کر سراج الحق کا استقبال کیا ۔اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ صحرائے چولستان میں عربی شہزادوں کو ہزاروں ایکڑ زمین الاٹ کی گئی لیکن چولستانی ایک ایک ایکڑ زمین کے لئے ترس رہے ہیں۔

سراج الحق نے خطاب میں نے کہا کہ وہ اب چولستان اور چولستانیوں کا نمائندے ہیں اور بہت جلد چولستان کے مسائل سینٹ میں اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی کی صورت میں مصیبت عوام پر مسلط ہے اور یہ ناکام، آٹا اور چینی چور مافیا کی حکومت ہے۔
 

مزیدخبریں