(24نیوز)پولیس کے مطابق جھنگ کی رہائشی خاتون نے درخواست دی ہے کہ ایک ملزم نے اسے بیٹی کا رشتہ دکھانے کے لیے دریاخان بلوایا، دریا خان پہنچنے پر ملزم نے لڑکے کا گھر دکھانے کے لیے کار میں بٹھایا لیکن کار جنگل کی طرف لے گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق خاتون نے مزید کہا ہے کہ جنگل میں پستول دکھاکر اس نے اپنے مزید چار دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی ہے۔خاتون نے بتایا کہ ملزموں نے 10 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری جا نب پو لیس حکا م کا روایتی مو قف اور جوا ب ہےکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ما ر ے جا رہے ہیں۔
رشتہ دکھانا مہنگا پڑ گیا،5ملزموں کی خا تون سے اجتماعی زیادتی
Dec 02, 2020 | 18:12:PM