کراچی وا لو ہو شیا ر، اس بار زیادہ سردی پڑیگی

Dec 02, 2020 | 18:48:PM
کراچی وا لو ہو شیا ر، اس بار زیادہ سردی پڑیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت رہ سکتا ہے جس سے سردی معمول سے زیادہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطا بق انہوں نے بتایا ہے کہ دسمبر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان رہے گا جب کہ 6 اور 7 دسمبر کو مغربی سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، 10 دسمبر کے بعد مغربی سسٹم ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے اور اس دوران کراچی سمیت سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ دسمبرمیں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 14 دسمبر 1986 کو 1.3 سینٹی گریڈ رہا ہے۔