پا کستانی بر آمدا ت نے 10سالہ ریکا رڈ تو ڑ دیا , عبدالرزاق دا ﺅد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق دا ﺅدنے بتایا ہے کہ رواں سال نومبر میں برآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور دو ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ 2018 میں اسی عرصے کے دوران برآمدات ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ، نومبر2017 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اورنومبر 2016 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستانی برآمدات نے رواں ماہ دو ارب ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے، رواں ماہ پاکستان کی برآمدات دو ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔رزاق دا ﺅدنے کہا ہے کہ نومبر 2015 میں برآمدات ایک ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔ 2014 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز، 2013 میں ایک ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، 2012 میں ایک ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں۔بر آمدا ت نے 10سالہ ریکا رڈ تو ڑ دیا ہے ۔نومبر 2011 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برآمدات میں اضافے کا یہ رحجان جاری رہے گا۔