(24 نیوز)اگر امریکا نے امارات سے ایران پر حملہ کیا تو جواب میں ایران دبئی پر حملہ کردے گا، ایران کا اماراتی ولی عہد کو دھمکی آمیز پیغام۔
تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ آئی (ایم ایم آئی) ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کی جانب سے حملے کی صورت میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ ایران کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام خلیجی ریاست کے حکمران محمد بن زاید النہیان کو براہ راست دیا گیا ہے۔
جریدے کے مطابق ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے امارات کی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا تو جواب میں ایران دبئی پر حملہ کردے گا اور ہم محسن فخری زادہ کا قاتل بھی تصور کریں گے۔
ایم ایم آئی کے مطابق ایران کا اماراتی ولی عہد سے رابطہ اتوار کو اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت سے چند گھنٹے قبل ہوا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے مشیروں سے مشاورت کا انکشاف ہوا تھا۔ اس کے بعد ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو میزائل حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی امریکی حملے کے جواب میں دبئی پر حملے کی دھمکی
Dec 02, 2020 | 19:26:PM