وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کورونا کا شکار

Dec 02, 2020 | 19:27:PM
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play



(24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ترجمان وزارت قانون نے تصدیق کردی ہے جبکہ فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطا بق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وفا قی وز یر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی میں اپنے گھر سے کام جاری رکھوں گا،میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔وزیر قانون نے اپنی صحت کے لیے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 75 ہلاکتیں ہوئیں جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔