(24نیوز)برازیل میں جرائم پیشہ عناصر نے فلموں میں دکھائے جانے والے مناظر کو حقیقی انداز میں ڈھال دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شہر میں کریسیوما میں ڈاکوئوں نے بینک لوٹا، پولیس سے مڈبھیڑ ہوئی اور دھماکا ہوا اور سڑکوں پر کرنسی نوٹ بکھر گئے۔
تفصیلات،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں شدید فائرنگ بھی ہوئی تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔ اس بینک ڈکیتی کے بعد مقامی افراد اپنے اپنے گھروں سے نکل آئے اور سڑکوں پر موجود پیسہ اٹھانے لگے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے اس بینک ڈکیتی کو فلمی انداز کی بینک رابری قرار دیتے ہوئے اسے ہسپانوی سیریز ’منی ہیسٹ‘ سے تشبیہ دی۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بینک ڈکیتی اور پھر پولیس سے بچنے کا منظر بھارتی فلم میں بھی دکھایا گیا تھا۔ہو سکتا ہے ان ڈا کو ئوں نے یہ فلم دیکھ رکھی ہو اور اس کے حسا ب سے اپنی پلاننگ کی ہو۔
فلمی انداز کی ڈکیتی،ڈاکو آرا م سے بینک لو ٹ کر فرار
Dec 02, 2020 | 19:42:PM