(24 نیوز)اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے اسرائیلی ائیرلائن ’اسیر‘ کا طیارہ 166 مسافرو ں کو لے کر سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا۔
تفصیلات کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی کمرشل فلائٹ تھی جبکہ پہلی پرواز کیلئے 170ا فراد نے بکنگ کرائی تھی، تل ابیب سے پہلی کمرشل فلائٹ 3 گھنٹے کی پرواز کے بعد دبئی پہنچی۔
دبئی کیلئے اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ ملنے پر ملتوی ہونے کا امکان تھا تاہم پیر کو سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کی اجازت دی جس کے بعد منگل کی صبح فلائٹ نے تل ابیب سے اڑان بھری۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کو4 دن کیلئے سعودی فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت ہوگی تاہم اسرائیل کودیگرممالک کیلئے سعودی حدوداستعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائی کمپنیوں نے ہفتے میں دبئی کیلئے 40 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی ائیرلائنز بھی دبئی اسرائیل کیلئے پروازیں چلائیں گی جبکہ سعودی عرب پہلے ہی اماراتی ائیرلائن کو اسرائیل کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔