نوازشریف کا والدہ کے انتقال کے بعد پہلا پیغام

Dec 02, 2020 | 20:08:PM
نوازشریف کا والدہ کے انتقال کے بعد پہلا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ن لیگ کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ والدہ محترمہ کے انتقال پر اندرون اور بیرون ملک سے لاتعداد تعزیتی پیغامات وصول ہوئے ، پیغامات بھیجنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اندرون اوربیرون ملک سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں نے ان کے غم میں شرکت کی اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ ان پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے اور دنیا سے رخصت ہونے والے ان کے پیاروں کی مغفرت فرمائے۔
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کی مرکزی مسجد میں بھی ادا کی گئی تھی، کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ میں 30 افراد کے شریک ہونے کی اجازت تھی، لندن میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، ان کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔جس کے بعد 28 نومبر کو انہیں جاتی عمرہ میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔