مو ت کے سو داگروں سے ایک ارب کی منشیا ت بر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سیکیورٹی فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان انڈس ہائی وے پر اوبھایا پل کے قریب ناکہ بندی کی اور ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو اس میں سے 60 کلوگرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے آئس لے جانے والے اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید سنسنی خیز انکشا فا ت متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد کی منشیات آئس پکڑ لی ہے۔ڈی جی فیاض علی شاہ نے بتایا کہ پکڑی گئی آئس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب روپے سے زائد ہے جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہائی ایس گاڑی جس کا نمبر ڈی این سی 9126 ہے بلوچستان سے پشاور جارہی تھی۔ سیف اللہ نامی اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش میں ہمیں اور بھی موت کے سو دا گروں با رے معلو ما ت مل جا ئینگی۔