(24 نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ میں 28 ہزار سےزائدملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔ رلی چائلڈ ہوڈ پروگرام کو بھی دربارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں مقامی سطح پر اور ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جائیں گی۔ ارلی چائلڈ ہوڈ پروگرام کو بھی دربارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے کنٹریکٹ پر نئے اساتذہ چار سال کیلئے بھرتی کیے جائیں گے۔ چار سال بعد کنٹریکٹ بڑھایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کانٹریکٹ چار سال کی مدت تک ہوگا۔چار سال کی مدت کے بعد کانٹریکٹ بڑہایا جائے گا۔ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جائیں گی۔ارلی چائلڈ ہوڈ پروگرام کیلئے نئے استاذہ بھرتی کئے جائیں گے۔نئے بھرتی ہونے والے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کے بعد تبادلہ نہیں ہوسکے گا۔