انو شکا کی ورزش والی تصویر، سو شل میڈیا پر نیا طوفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انوشکا شرما نے جب اپنے انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتی ایک تصویر کو شیئر کیا تو انھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس تنقید کی ایک وجہ شاید انوشکا کا حاملہ ہونے کے باوجود یوگا کرنا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے دوران حمل اتنی مشکل ورزش کرنے پر نہ صرف سوال اٹھائے بلکہ انوشکا کو نت نئے مشورے بھی سننا پڑے۔ شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا سر کے بل الٹی دیوار کے ساتھ لگی ہیں جبکہ ورات کوہلی ان کی ٹانگوں کو سہارا دیئے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق انوشکا شرما اور ان کے شوہر ورات کوہلی کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اس وجہ سے بھی یہ جوڑا آج کل شہ سرخیوں میں ہے۔اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس ورزش کی وضاحت کرتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ یہ ورزش (سر کے بل الٹا ہونا) سب سے مشکل ہے۔ 'کیونکہ یوگا کرنا میری زندگی کا ایک بڑا حصہ ہے اس لئے میرے ڈاکٹر نے تجویز کیا ہے کہ میں وہ ورزشیں کر سکتی ہوں (حاملہ ہونے کی مخصوص مدت کے بعد) جو کہ میں حاملہ ہونے سے پہلے کر رہی تھی۔ انھوں نے کہا تاہم میں ایسا مناسب اور ضروری سپورٹ کے ساتھ ہی کر سکتی ہوں۔ایک صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال سے یہ غلط ہے اس سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘صہیب ابراہیم نامی صارف نے لکھا حمل کے دوران یہ ورزش ٹھیک نہیں۔ یہ دوسروں کےلئے متاثر کن نہیں۔ پلیز اپنے حمل کے دوران ایسی ورزش نہ کریں۔ ایک اور صارف نے لکھا یہ بے وقوفی ہے۔ امید ہے کہ کوئی بھی اس سیلیبرٹی ٹرینڈ کی پیروی نہیں کرے گا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے انوشکا کی یوگا کرتی تصویر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے لئے بہت زیادہ طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔انھوں نے لکھا مجھے نہیں معلوم کہ یہ حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ہے یا نہیں؟ میرے خیال میں اس میں خطرہ ہے۔‘انسٹا گرام پر انوشکا کی اس تصویر کے نیچے ایک صارف نے انوشکا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس کی کیا ضرورت تھی؟ شاید آپ ایسا کر سکتی ہیں لیکن اس کو پوسٹ کرنے کی منطق کیا ہے۔ آپ کے بہت سے فالوورز کے پاس آپ جیسی ٹیم نہیں ہو گی اور وہ آپ کی اندھی پیروی میں اپنا نقصان کر بیٹھیں گے۔ارم خان نامی صارف نے لکھا کہ باپ رے ایسی کوئی چیز پہلے نہیں دیکھی‘ جبکہ پلوی پرکھاش نے لکھا یہ ڈرائونا ہے پلیز اس وقت کے دوران ایسا نہ کریں۔