(24 نیوز)روپے کی قدر مزید کم ہو گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہو گیا۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی اورانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہو گیا۔یورو کی قدر 1 روپے 88 پیسے بڑھ کر 193 روپے 93 پیسے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر 35 پیسے کے اضافے سے 214 روپے 53 پیسے ہو گئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر ایک روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 60 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 80 پیسے ہو گئی۔یورو کی قیمت فروخت 2 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 193 روپےاور برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 1 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 215 روپے ہو گئی۔