کورونا کا خوف! طلبہ کی بڑی تعداد سکول چھوڑ گئی

Dec 02, 2020 | 20:58:PM

(24 نیوز)فیصل آبادمیں کورونا کے باعث رواں تعلیمی سیشن میں طلبہ کی بڑی تعداد اسکول چھوڑ گئی۔جس کے باعث اسکولوں میں ڈراپ آئوٹ ریٹ گزشتہ کئی برسوں سے زیادہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق صرف سرکاری سکولوں میں 50 ہزار کے قریب طلبہ کا ڈراپ آﺅٹ ہوا. پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے الحاق شدہ نجی سکولوں کو داخلہ مہم اکتوبر میں ختم ہونے کے باوجود ڈراپ آﺅٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ داخلوں کی اجازت دے دی۔
دوبارہ داخلہ مہم میں 10 دسمبر تک سکول چھوڑنے والے طلبہ کو دوبارہ داخلہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ تعلیم چھوڑ جانے والے طلبہ کو دوبارہ داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکولوں میں 10 دسمبر کے بعد کسی طالب علم کے دوبارہ داخلے کی صورت میں ان کا ڈیٹا آن لائن نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں