ٹک ٹا ک حسیناﺅں کی بغیرمیک اپ تصاویر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئینگے

Dec 02, 2020 | 22:14:PM

(24نیوز)ٹک ٹاک پر ان دنوں ایک چیلنج ٹرینڈنگ میں ہے جس میں سوشل میڈیا کی حسیناﺅں کو میک اپ کے بغیر اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ ٹرینڈ میں جو حسینائیں اپنی بغیر میک اپ ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں انہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا اپنی آنکھوں اور ان کے حسن سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق یہ چیلنج آسٹریلوی ٹک ٹاک صارف لڑکی نے شروع کیا تھا۔اس نے اپنی ایک بغیر میک اپ ویڈیو پوسٹ کی اور دیگر حسیناﺅں کو بھی ایسا کرنے کا چیلنج دے دیا۔ اب تک درجنوں حسینائیں یہ چیلنج قبول کر چکی ہیں اور ان کی ویڈیوز نے صارفین کو حیران کر رکھا ہے۔ان ویڈیوز کو دیکھ کر کوئی ایک لمحے کو بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ وہی لڑکی ہے جسے انہوں نے فالو کر رکھا ہے اور اب تک اس کی ویڈیوز دیکھ کر اس کے حسن کی تعریفیں کرتے آئے ہیں۔ان ویڈیوز پر کمنٹس میں ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”مجھے تو اب خوف محسوس ہونے لگا ہے۔“ ایک اور نے لکھا کہ ”یہ تو کالا جادو ہے، لڑکیاں یہ کیسے کر لیتی ہیں؟“ سو پیا رے پڑھنے والو آپ بھی ان ٹک ٹاک حسینا ﺅں کے مصنوعی حسن سے دھوکہ مت کھا لینا۔

مزیدخبریں