پی آئی اے کے اندرون سندھ تمام دفاتر بند،افسروں کا اسلام آباد تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاڑکانہ کے سوا اندرون سندھ پی آئی اے کے تمام دفاتر بند کردیئے گئے ہیں ، دفاتر بند ہونے کے بعد افسروں کا ٹرانسفر کراچی بعد میں اسلام آباد کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ پی آئی اے کے دفاتر بند کرکے ملکی تاریخ میں پہلی بار افسروں کی سب سے بڑی تعداد کا اچانک کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا۔ٹرانسفر کئے جانیوالوں میں شعبہ مارکیٹنگ کے 450 افسران کو 28 دسمبر تک اسلام آباد منتقل ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے جبکہ شعبہ مارکیٹنگ کا بڑا حصہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ اچانک ٹرانسفر کے احکامات ملنے پر افسر شدید بے چینی اور مایوسی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کا بڑا حصہ شمال میں منتقل ہوا ہے، اس لئے افسروں کا تبادلہ اسلام آباد کیا گیا۔
خیال رہے کہ 22 جنوری 2019 کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی وجہ ہوابازی ڈویژن کا اسلام آباد میں ہونا ہے۔