کورونا نے بہروز سبز واری کو بھی نہ بخشا

Dec 02, 2020 | 22:53:PM
کورونا نے بہروز سبز واری کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تاہم ہسپتال میں علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے بیٹے شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ 6 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعائوں کی درخواست ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ا داکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ اب وا لد ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ بہروز سبزواری کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔