سن لو،پکڑدھکڑ کی توپورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا،احسن اقبا ل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے اگر ملتان کی طرح لاہورمیں بھی پکڑدھکڑ کی گئی توپورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق احسن اقبال نے اعلان کیا کہ اگلا پڑائواسلام آباد میں ہو گا۔ عوام اسلام آبا د میں اکٹھے ہوں گے تویہ حکومت کیلئے بہت پریشانی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں 13 دسمبرکے جلسے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے کے انتظامی امور پر بھی غور و خوص کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 13 دسمبر کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے موجودہ حکومت کا جانا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اناڑی، نالائق اور نا تجربہ کار حکومت ہے۔