(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں انوکھے مقدمے میں لنکن شائر کی 20 سالہ لڑکی نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کےعارضے اسپنا بفیڈا (SPINA BIFIDA) کا شکار 20 سالہ ایوی ٹومبیز نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنےکا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔
واضح رہے ایوی پیرا شو جمپنگ اسٹار ہے، وہ گھُڑ سواری کےمقابلوں میں حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل اسپیکر بھی ہے اور پرنس ہیری اور میگھن سے بھی خصوصی ملاقات کرچکی ہے ۔مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ہرجانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کرسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میری پنسل چوری ہوگئی ۔۔پہلی جماعت کا طالب علم تھانے پہنچ گیا