بجلی کے فی یونٹ نرخ میں بڑا اضافہ۔۔۔۔اہم فیصلہ آگیا

Dec 02, 2021 | 09:26:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر عوامی سماعت کے بعد  بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے اکتوبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے دسمبر میں 60 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

واضح رہے درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اضافی ایندھن کی لاگت 61 ارب روپے وصول کرنے کیلئے تقسیم کار کمپنیز کو اکتوبر کے بلوں پر 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔۔۔کتنی مہنگی ہو گی؟

مزیدخبریں