بل کیوں مانگا۔۔ظالم شخص نے ڈلیوری بوائے کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل

Dec 02, 2021 | 11:00:AM

(24نیوز)کھانے کا بل کیوں مانگا، لاہور میں فوڈ پانڈا کی ڈلیوری دینے والے 32سالہ نوجوان کو بل مانگنے پر معظم کھوکھر نامی ملزم نے پہلے تشدد اور پھر بعد میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا،طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق 32سالہ الطاف حسین چوبرجی کا رہائشی ہے خاندان کی کفالت کرنے کے لئے فوڈ پانڈا میں ڈیلوری بوائے کا کام کرتا ہے،پنجاب سوسائٹی میں معظم کھوکھر کے گھر کھانے کی ڈیلوری دینے گیا ۔معظم کھوکھر سے بل کا مطالبہ کیا تو طیش میں آگیا اور الطاف کے دائیں ٹانگ میں گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں:کالج میں چیتے  کاحملہ۔۔ طالب علم کیساتھ کیا کیا۔۔؟دل دہلا دینے والی ویڈیو 
 ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا دائیں ٹانگ کا گھٹنا فائر سےمتاثر ہوا ہے،جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔پولیس نے تاحال نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا ۔

  دوسری جانب لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن   میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے 24سالہ نوجوان زخمی کرہو گیا جسےطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا تحفہ۔۔ عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں