حکومت عام آدمی کو  زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم

Dec 02, 2021 | 13:39:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ ہزاروں روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے، 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جا رہی ہے، رعایت ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں کو دی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے سوشل پروٹیکشن ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی شریک ہوئے،اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بل کیوں مانگا۔۔ظالم شخص نے ڈیلوری بوائے کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل

 بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ راشن پروگرام رواں ماہ ملک بھر میں شروع کیا جائے گا، پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں،وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن تیز کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض دیکر ہماراسب کچھ لکھوالیا۔گورنر پنجاب

مزیدخبریں