پاک فوج کا حوالدار اقوام متحدہ مشن کے دوران شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق نے سنٹرل افریقن ریپبلک (CAR) میں اقوام متحدہ کے مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق حوالدار محمد شفیق کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میاں چنوں خانیوال میں ادا کر دی گئی۔ شہید سپاہی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ حوالدار محمد شفیق نے فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شمولیت اختیار کی۔ وہ CAR میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے والے پاکستانی دستے کے ایک بہادر اور سرشار رکن تھے۔ حوالدار محمد شفیق نے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اب تک 162 پاکستانی امن دستوں نے بین الاقوامی امن اور استحکام کے عالمی مشن کے حصے کے طور پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم