حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔سکول آج سے تاحکم ثانی بند رہیں گے

Dec 02, 2021 | 14:30:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)شدید سموگ کی وجہ سےدہلی حکومت نے آج سے تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے تمام سکول آج  سے بند کر دیئےجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں مسلسل ہوا کے بگڑتے معیار پر سپریم کورٹ نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت کی طرف سے سختی کے بعد دہلی حکومت نے آج سے تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دسمبر کے پہلے دن شاندار تحفہ۔۔ پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا

گوپال رائے نے کہا کہ آلودگی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اگلے حکم تک سکول بند رہیں گے۔ اس سے پہلے سی جے آئی این وی رمن نے دہلی حکومت کی سرزنش کی کہ آپ نے سکول بند نہیں کئے۔ چھوٹے بچے سکول جا رہے ہیں، اخبارات میں آ رہے ہیں۔ وہیں آپ سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور بچوں کو سکول بھیجا جا رہا ہے۔

یا د رہے  کہ دیوالی کے بعد سے دہلی میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین زمرے میں ہے۔ اس کی وجہ سے دیوالی کے بعد دہلی حکومت نے سکولوں میں فزیکل کلاسز بند کردی تھیں، لیکن 29 نومبر سے سکول دوبارہ کھل گئے اور آف لائن کلاسز شروع ہوگئیں۔ یہی نہیں اس دوران کئی سکولوں میں امتحانات ہو رہے تھے۔ اب 3 دسمبر سے سکول دوبارہ بند ہوں گے تو آف لائن کلاسز بھی نہیں ہوں گی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل خصوصی بنچ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پچھلی سماعت میں گھر سے کام کرنے، لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے اور سکولوں اور کالجوں کو بند کرنے جیسے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود یہ بچے سکول جا رہے ہیں اور بالغ گھر سے کام کر رہے ہیں۔

بنچ نے کہا، ' بیچارے نوجوان بینر اٹھائے سڑک کے بیچ کھڑے ہیں، ان کی صحت کا کون خیال کر رہا ہے؟ ہمیں دوبارہ کہنا پڑے گا کہ یہ ایک پاپولسٹ نعرے کے علاوہ اور کیا ہے؟'اسی وقت دہلی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے حلف نامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ یہ آلودگی کی ایک اور وجہ ہے، روزانہ اتنے حلف نامے۔ اس کے علاوہ بنچ نے کہا، 'کیا حلف نامے میں یہ بتایا گیا ہے کہ سڑک پر کتنے نوجوان کھڑے ہیں؟ پروموشن کے لیے؟ ایک نوجوان سڑک کے بیچوں بیچ بینر لیے کھڑا ہے۔ یہ کیا ہے؟ کسی کو ان کی صحت کا خیال رکھنا ہے۔اس کے جواب میں سنگھوی نے کہا کہ یہ 'لڑکے' سول رضاکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جہاز پرسفر کرنےوالےخبردار۔۔پروازیں صرف دو وقت چلیں گی

مزیدخبریں