شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا۔۔۔؟بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا

Dec 02, 2021 | 15:01:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے شاہ رخ خان کی بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ شاہ رخ خان کو شوبز انڈسٹری کے دیگر افراد کی طرح جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:یہ ہم ہیں ۔۔یہ ہمارا دوست ہے ۔۔نوجوان کو پارٹی مہنگی پڑگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق ممتابینرجی نے ممبئی میں ایک عوامی پلیٹ فارم پربیان دیتے ہوئے کہا میں جانتی ہوں مہیش بھٹ کو نشانہ بنایا گیا، شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا گیا اور بھی کئی نام ہیں۔
ممتا بینرجی نے کہا بھارت طاقت کے استعمال پر نہیں بلکہ افرادی قوت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں بی جے پی کے ظالمانہ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوکچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی۔ سیلفی نہیں لینے دیگا تو نہیں آئوں گا بیاہ میں۔معروف اداکار کا کرارا جواب

مزیدخبریں