دیور کو بھابھی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خواتین سے زیادتی اور قتل و غارت جیسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت میں بھابھی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن رائے یاسین شاہین نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے جبکہ تفتیشی افسر نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز عدالت میں پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کے ڈبے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کی جھولتی لاش برآمد۔۔ زیادتی کا انکشاف۔۔
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم نے سگی بھابھی کی عزت کو پامال کیا، متاثرہ لڑکی معاشرے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم ملک سجاد علی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’پاپا‘‘ معاف کر دو۔۔ظالم باپ کا کمسن بچے پر بدترین تشدد۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو