(24نیوز)سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیتے ہوئے اس کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایم اے ، ایم ایس سی پرائیویٹ پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر تے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھا ہے ۔عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے کوئی تعلق نہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں۔ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔سکول کل سے اگلے حکم تک بند رہیں گے