ایف بی آرنے کراچی میں بھی پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کر دیں

Dec 02, 2021 | 18:31:PM

 (24نیوز ) کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، پوش ایریاز کی اے ون کیٹیگری میں فی اسکوائر فٹ مکان کی قیمت 81 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔سول لائنز، گارڈن ایسٹ، کراچی ایڈمن، جوہر بلاک 17 سے زائد قدر کے علاقوں میں شامل ہیں ، پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے ملیر، ایئر فورس سوسائٹی اے ون کٹیگری میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ این او آر ای ون بھی اے ون کٹیگری میں شامل ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ سرکار سے منظور شدہ کچی آبادیوں کا فی اسکوائر فٹ مکان ریٹ 5000 روپے مقرر ہے، کیٹیگری ون کیلئے فی اسکوائر فٹ ریٹ 56 ہزار روپے مقرر ہے۔شہر قائد کی پارسی کالونی، بلوچ کالونی، نیو چالی، فرئیر روڈ، محمود آباد کے علاوہ شارع فیصل، شارع لیاقت ، نارتھ ناظم آباد اور جوہر کے کچھ بلاکس ون کیٹیگری میں شامل ہیں ۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کے رہنما راحیل رنچ نے بتایا ہے کہ چند محدود علاقوں کے علاوہ پراپرٹی کی قدر 10 سے 12 فیصد بڑھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے آباد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھرپور مشاورت کی ہے ۔راحیل رنچ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کیپیٹل گین ٹیکس پوری پراپرٹی ویلیو پر نہ ہو، تمام جائیداد غیر منقولہ پراپرٹی کہلاتی ہے جس کی ویلیوایشن ہونا اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ایف بی آر نے لاہور کے مختلف علاقوں کی فی مرلہ نئی قیمتیں جاری کی تھیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔FBRنے لاہور میں پراپرٹیز کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دیں

مزیدخبریں