شلپا شیٹھی کی بہن کی لڑائی ۔۔بے ہوش ہوکر گرپڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شلپا شیٹھی کی بہن بگ باس پروگرام میں لڑائی کے باعث بے ہوش ہوکر گر پڑیں ۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کے شوہر سے متعلق بڑا انکشاف
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی بگ باس 15 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری دینے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی سے جھگڑ پڑیں۔
بھارتی چینل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرویڈ یو جار ی کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیتا اور دیوولینا آپس میں جھگڑ رہی ہیں ۔ویڈیو میں شمیتا اور دیوولینا کے علاوہ پروگرام کے دیگر امیدواروں کو بھی جھگڑے میں شامل دیکھا جاسکتا ہے تاہم شمیتا اپنے اس جھگڑے کے بعد بے ہوش ہوگئیں جس پر اداکار کرن کندرا نے انہیں اٹھایا اور میڈیکل روم تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا۔۔۔؟بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا